(24نیوز)مائرہ قتل کیس میں گرفتار دو نوں ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کینٹ کچہری میں پیش ،عدالت نے دونوں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے دونوں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی، ملزموں سے تفتیش ابھی جاری ہے،تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
واضح رہے ملزموں کا کہنا ہے کہ ہم دونوں بے قصور ہیں، ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہمیں آخری بار موقع پر دیکھا گیا، طاہر جدون نے کمرہ عدالت میں بیان دیا ہے کہ ہم بے گناہ ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سالہ بچہ گھر سے پانی لینے نکلا،ڈمپر نے کچل ڈالا