اپوزیشن وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں احتجاج کریگی، پوسٹرز تیار

Jun 11, 2021 | 14:55:PM

(24 نیوز)اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیلئے پوسٹرز تیار کر لئے ہیں۔ وزیر خزانہ کے بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہی احتجاج شروع کر دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں مالی سال  2022-2021 کا بجٹ جب پیش کیاجائے گا تو اس وقت اپوزیشن سخت احتجاج کرے گی ۔اپوزیشن کی طرف سے احتجاجی پوسٹرز کی نگرانی مرتضی جاوید عباسی، شیزہ فاطمہ کر رہے۔وزیر خزانہ کے بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہی احتجاج شروع کر دیا جائیگا۔احتجاجی پوسٹرز پر حکومت مخالف القابات درج ہونگے۔جن میں مہنگائی خان، کرپشتان ، مہنگائی ستان  کے نعرے درج ہونگے۔اس کے علاوہ ’لوٹ کے کھا گیا پاکستان ، عمران خان ‘کے نعرے بھی درج ہوں گے۔ اس حوالے سے لیگی رہنما  مرتضی جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن )ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے مقرر، تنخواہوں اور پینشن میں10 فیصد اضافہ متوقع

مزیدخبریں