(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں پی پی پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے عوامی نہیں بلکہ غریب دشمن ایک سیاسی اور سلیکٹڈ بجٹ بنایا، پی پی پی اس کی بھرپور مخالفت کریگی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود زبردستی قانون سازی آمرانہ رویہ ہے۔پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے قانون سازی روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس موقع پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پی پی پی اراکین اسمبلی کو ہدایات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران صاحب کو اقتصادی سروے جاری کرنے سے پہلے استعفا دینا چاہئے تھا ، مریم اورنگزیب