ٹائرز،  موبائل، فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکیج مہنگے کر دیئے گئے 

Jun 11, 2021 | 18:39:PM

 (24نیوز) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں موبائل فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکیج مہنگے کر دیئے گئے ۔
 قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت نے کہا کہ 3 منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال، ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جارہی ہے ۔ آبادی کے بڑے حصے پر ٹیکس نافذ ہوگا۔
 وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ آئندہ بجٹ میں موبائل فون اور ٹائروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی جارہی ہے، جس سے موبائل فون اور ٹائر مہنگے ہو جائیں گے۔انہوں نے کہابرآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی ایکسپورٹ اسکیم متعارف کروائی جارہی ہے جس کے تحت ایس ایم ایز و دیگر شعبے ڈیوٹی فری درآمدات کرسکیں گے جس کی معیاد بھی دو سال سے بڑھا کر 5 سال کی جارہی ہے۔
 

مزیدخبریں