کم سے کم تنخواہ 20 ہزار مقرر ۔ملکی گاڑیاں سستی۔۔آکسیجن سلنڈرز پر ٹیکس کی چھوٹ 

Jun 11, 2021 | 18:51:PM

  (24نیوز) بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، طاقتور گروپس کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ میں الیکٹرک اور 850 سی سی گاڑیاں سستی کر نے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینو فیکچرنگ کے لیے کٹس کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، ان گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے 1 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقامی طور پر بنائی گئی 850 سی سی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور VAT ٹیکس ختم کردیا گیا۔ ان پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کردی گئی۔
 بجٹ میں آئی ٹی سروس کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ پھلوں کے رس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی۔ قرآن پاک کی اشاعت کے لیے معیاری کاغذ کی درآمد پر بھی چھوٹ دے دی گئی۔ خود تلف ہونے والی سرنجز اور آکسیجن سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دے دی گئی۔

مزیدخبریں