(24 نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو ہشتگرد مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔ ہلمرگ کے علاقے میں کئے گئے اس آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے ،بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور کے سپاہی فدا رحمن نے جام شہادت نوش کیا، شہید کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کہ بلوچستان میں مشکل سے امن و استحکام حاصل کیا ہے اس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی