(24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پی ٹی آئی حکومت کو ورثے میں ملنے والی خراب معاشی صورتحال اور قرضوں و خساروں کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ قبرستان میں کھڑے ہوکر مردے اکھاڑنے سے بہتر ہے باہر نکل کر قوم کو روشنی کی طرف لے جایا جائے۔
بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کے استحکام میں وقت لگا، سابق حکومت نے قرض لیکر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے تاہم موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے میں کامیاب ہوئی ہے، صنعت کی ترقی غیرمعمولی رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کو ورثے میں ملنے والی خراب معاشی صورتحال اور قرضوں و خساروں کا ذکر کیا تاہم انہوں نے کہا کہ قبرستان میں کھڑے ہوکر مردے اکھاڑنے سے بہتر ہے کہ باہر نکل کر قوم کو روشنی کی طرف لے جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کا مرحلہ کافی حد تک مکمل ہوگیا ہے اور اب ترقی و استحکام ہدف ہوگا۔
قبرستان میں کھڑے ہوکر مردے اکھاڑنے سے بہتر ہے باہر نکل کر قوم کو روشنی کی طرف لے جایا جائے،وزیر خزانہ
Jun 11, 2021 | 18:59:PM