قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور بچی سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)اوباش نوجوان قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد فرار۔
تفصیلات کے مطابق بچی سے زیادتی کا واقعہ ضلع بدین کے کھورواہ شہر کے نواحی گاو¿ں عمر پسرور میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ بچی بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب واٹر کورس سے ملی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم بچی کے مزید نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق بچی قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتوں سے معذور بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دودہشتگرد ہلاک