صوبوں کو 707 ارب روپے اضافی دیئے جائیں گے۔۔بجٹ تجویز

Jun 11, 2021 | 19:20:PM

 (24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی ریونیو کا تخمینہ 7909 ارب روپے ہے۔
 بجٹ کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی ریونیو کا تخمینہ 7909 ارب روپے ہے اور ریونیو میں اضافہ کا ہدف 24 فیصد ہے۔
بجٹ میں ایف بی آر کا ہدف 24 فیصد گروتھ کے ساتھ 5829 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے اور نان ٹیکس ریونیو گروتھ کا ہدف 22 فیصد رکھا گیا ہے، وفاقی ٹیکسوں میں صوبوں کا حصہ 2704 ارب روپے سے بڑھا کر 3411 ارب روپے کردیا ہے، صوبوں کو 707 ارب روپے اضافی دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں