(24نیوز) مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ میں وزارت اطلاعات و نشریات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے1899 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات کی 8 جاری سکیموں کےلئے مجموعی طور پر 442 ملین روپے خرچ ہونگے ،مجموعی لاگت کا تخمینہ 1510 ملین روپے سے زائد ہے، اسی طرح 7 نئی سکیموں کے لئے 1457 ملین روپے مختص کئے گئے ،ان کی مجموعی لاگت 4853 ملین روپے سے زائد ہوگی ۔
وفاقی بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے42450ملین روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجو کیشن کے 128جاری منصوبوں کےلئے 29736.840 ملین اور 40 نئے منصوبوں کےلئے 12713.160 ملین روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی کے نئے منصوبوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں اکیڈمیک بلاک کی تعمیر کیلئے 300 ملین روپے، خوشحال خان یونیورسٹی کرک کے مین کیمپس کی تعمیر کیلئے 300 ملین روپے، قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ میں دو نئے شعبوں کے قیام کےلئے 575 ملین روپے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد سندھ کے قیام کیلئے بنیادی ضروریات کی ترقی کیلئے 600 ملین روپے خرچ ہونگے ۔
رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کمپس کالا شاہ کاکو کی ترقی کیلئے 300 ملین روپے، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی ترقی کیلئے 375 ملین روپے، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں اکیڈمیک سہولیات کی ترقی کیلئے 200 ملین روپے، ایس ایم بی بی میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں تحقیقی سہولیات کیلئے 1000 ملین روپے، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے کوٹ ادھو کمپس کے قیام کیلئے 400 ملین روپے، کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمی اور یوتھ اولمپس،ایچ ای سی کے قیام کیلئے 350 ملین روپے، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کیلئے 525 ملین روپے، پیر عبداللہ قادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن، انسٹی ٹیوشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے قیام کیلئے 720 ملین روپے خرچ ہونگے ۔
وزارت اطلاعات پر1899 ملین ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبوں پر42450ملین روپے خرچ ہونگے
Jun 11, 2021 | 19:40:PM