(24نیوز)مالی سال 2021-22کے مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال 2020-21کے مقابلہ میںپانچ لاکھ 35ہزار ملین کا اضافہ دیکھا گیا ۔
پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق آئندہ مالی سال کےلئے پاکستان کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کے لیے2135000ہزار ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ،جاری مالی سال کے لیے ملک کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کےلئے 1600000 ملین روپے مختص کیے گئے تھے۔
اس طرح رواں مالی سال کے مقابلہ میں آئندہ مالی سال 2021-22 کے لیے ملک کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 535000ملین روپے کا اضافہ کیا گیا، پی ایس ڈی پی کے مطابق مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حصہ 900000 ملین روپے ہے جبکہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کے تحت 1235000ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ترقیاتی بجٹ میں رواں سال کی نسبت5 لاکھ35ہزار ملین کا اضافہ
Jun 11, 2021 | 19:45:PM