(24نیوز)وفاقی کابینہ نے کھاد پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے یوریا کھاد پر دو فیصد سیلز ٹیکس کو 10 فیصد کرنے کی سفارش کی تھی،وزراءنے موقف اختیار کیا کہ یوریا کی قیمت میں اضافے سے فصلوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کسان کھاد مہنگی ہونے کے باعث پہلے ہی کم کھاد استعمال کر رہے ہیں۔
ادھر پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوںکےلئے 3249.540ملین روپے مختص کئے گئے ۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 7 جاری ترقیاتی منصوبوں میں نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر کے قیام کےلئے 267 ملین پاکستان پٹرولیم کور ہاﺅس کی اپ گریڈیشن کے لئے 345.321 ملین کراچی لیبارٹریز کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کےلئے 385.336 ملین ،رشکئی خصوصی اقتصادی زون کےلئے 230ملین ،5 نئے ترقیاتی منصوبوں میں فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سپیشل اکنامک زون میں آر ایل این جی کے لئے785ملین، بن قاسم انڈسٹریل پارک میں آر ایل این جی کے لئے 149.410 ملین روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔
کھاد پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ۔۔پٹرولیم ڈویژن کےلئے 3249.540ملین مختص
Jun 11, 2021 | 19:58:PM