(24نیوز)آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 8 فیصد رکھنے کا ہدف ہے ، دستاویز کے مطابق فی کس آمدن 2 لاکھ 71 ہزار روپے رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ،آئندہ مالی سال کیلئے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 2021-22 کیلئے زراعت کے شعبے کی 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیااہم فصلوں کی پیداوار کیلئے 2.2 فیصد گروتھ کا ہدف رکھا گیا،کپاس کیلئے پیداواری گروتھ کا ہدف 10 فیصد مقرر کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق فشریز اور جنگلات کے شعبے کیلئے 5 فیصد گروتھ کا ہدف اور آئندہ مالی سال صنعتوں کی گروتھ کیلئے 6.5 فیصد کا ہدف مقر ر کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق آئندہ مالی کیلئے مینفوفیکچرنگ کے شعبے کا گروتھ ہدف 6.2 فیصد ،آئندہ مالی سال کیلئے لارج سکیل مینوفیکچرنگ گروتھ کا ہدف 6 فیصدجبکہ تعمیرات کے شعبے کا گروتھ ہدف 8.3 فیصد مقرر کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق خدمات کے شعبے کیلئے مالی سال 2021-22 کے دوران 4.7 فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا ،مالی سال 2021-22 کیلئے تجارتی خسارہ 28 ارب 43 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ،،آئندہ مالی سال کیلئے 26 ارب 83 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ،برآمدات میں 6.5 فیصد اور درآمدات کیلئے 9.5 فیصد گروتھ ہدف مقرر کیا گیا ۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے 55 ارب 26 کروڑ کی درآمدات اور آئندہ مالی سال کیلئے 31 ارب 25 کروڑ ڈالر ترسیلات کا ہدف مقرر کیا گیا ۔