مولانا فضل الرحمان کی سیاست کس نے ناکام بنائی؟ مولانا شیرانی کا بڑا دعویٰ

Jun 11, 2021 | 21:47:PM
مولانا فضل الرحمان کی سیاست کس نے ناکام بنائی؟ مولانا شیرانی کا بڑا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں مفادات کیلئے ایک ہوئیں، اے این پی اور پی پی نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست ناکام بنادی۔
مالا کنڈ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ’حکومت اور پی ڈی ایم بنانے والے ایک ہی ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست ناکام بنا دی، پی ڈی ایم والے ذاتی مفادات کیلئے ایک ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ مفادات کی جنگ میں ہم نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا، میں اور ساتھی اختلافات کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر حقیقی جدوجہد میں شامل ہوں، ہم علما اور مدارس کے تحفظ، اسلامی نظام کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں‘۔
جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا شجاع الملک نے کہا کہ ’علما اور مدارس کی اصل نمائندگی ہم کررہے ہیں باقی سب اپنے مفاد کیلئے اس معاملے پر سر سری آواز اٹھاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’حکومت اور پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘۔ شجاع الملک کا کہنا تھا کہ ’ اسلامی نظام کیلئے اصل جدوجہد ہم کررہے ہیں، کسی کی ذاتی غلامی ہمارے بس کی بات نہیں ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ مسترد ۔۔مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔۔بلاول بھٹو۔۔شہباز شریف