بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔بینکوں سے کیش نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نئے مالی سال کے بجٹ میں کیش نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔بجٹ میں 12 ودہولڈنگ ٹیکس شقوں کو ختم کردیا گیا ہے جس میں کیش نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس بھی شامل ہے،کیش کے علاوہ بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا ،کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز سے بیرون ملک رقوم بھیجنے پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلاسود قر ض دینے کا اعلان۔کسان بھی فیض یاب ہونگے
بجٹ میں ڈومیسٹک، انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔اسی طرح معدنیات نکالنے، سٹاک ایکسچینج کے ممبرز، سی این جی سٹیشنز اور پیٹرولیم مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ،بجٹ میں حکومت نے شہریوں کیلئے’میری گاڑی سکیم‘ متعارف کرا دی۔سکیم کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑیوں کیلئے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی، پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائرز، موبائل، فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکیج مہنگے کر دیئے گئے
شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی کے اس دورمیں صنعتوں کو مشینری کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔سکیم کے مطابق 850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی 17 سے کم کر کے 12.5 فیصد کر دی گئی ، مقامی سطح پر تیار کردہ 850 سی سی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔الیکٹرک گاڑیوں، کٹس، سی کے ڈی پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی گئی، الیکٹرک کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کم سے کم تنخواہ 20 ہزار مقرر ۔ملکی گاڑیاں سستی۔۔آکسیجن سلنڈرز پر ٹیکس کی چھوٹ