سروسز پر ٹیکس کی شرح اور کیپٹل گین ٹیکس میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت نے مختلف سروسز پر ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی ۔
جمعہ کو بجٹ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایاکہ مختلف سروسز (خدمات) پر منافع کا مارجن کم ہے اور عائد ود ہولڈنگ شرح بہت زیادہ ہے جس سے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تجویز ہے کہ آئل فیلڈ سروسز ، ویئر ہاﺅسنگ سروسز، سکیورٹی سروسز، کولیٹرل مینجمنٹ سروسز اور ٹریول اینڈ ٹور سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو آٹھ فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کردیا جائے ۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ کووڈ19 وبا کی وجہ سے کیپٹل مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے ان دو سالوں میں سٹاک مارکیٹ کو ملنے والی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تجویز ہے کہ کیپٹل گین ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد تک کردیا جائے۔