وفاقی وزیر حماد اظہر کا ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی بندش ہے وہاں وجہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نظام (نیشنل گرڈ) میں شامل کی گئی ہے اور ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک چارٹ بھی شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی بندش ہے وہاں وجہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے،اس کے علاوہ سسٹم میں تکنیکی مسائل کے باعث بجلی بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔
حماد اظہر نے کہاکہ تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ صفرہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعویٰ خارج کردیا