(24 نیوز )لاہور ، پشاور اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ کو موجودہ حالات میں متوازن، بزنس فرینڈلی اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹیز سمیت لاہور چیمبر کی اکثر تجاویز تسلیم کرلی گئی ہیں۔
پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کچھ ایسے مطالبات ہیں جن پر بجٹ منظور ی سے قبل نظر ثانی کر کے انہیں بجٹ دستاویز کا حصہ بنانا چاہیے، آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ تاجر برادری آئندہ ایک سے دو روز میں وفاقی بجٹ کا تفصیل سے جائزہ لے کر متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کر ےگی ۔ وفاقی بجٹ تقریر کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اورنائب صدرطاہر منظور چودھری نے کہا کہ خام مال پر ڈیوٹیز کم کرنا اچھی بات ہے۔ اس سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی ۔ ملک میں مینوفیکچرننگ بڑھے گی اور صنعتوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر مقابلہ نہیں کر پاتی تھیں مگر اب صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے مطالبے پر فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے خام مال پر کسٹمز اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز کم کی گئی ہیں جس سے ادویات کی قیمتیں کم کرنے میں مد دملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے پیکیج اچھی بات ہے ، ان کے مسائل حل ہونے سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا ، فصلوں کی پیداوار بڑھے گی اور ملک خود کفیل ہوگا۔
ادھرسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز بلور نے وفاقی بجٹ برائے سال 2021-22 ءکو ایک متوازن گروتھ اورینٹیڈ اور بزنس فرینڈلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں پیش کئے جانیوالے اقدامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے توملکی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ کاروبارصنعتی ترقی اورتجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے وفاقی بجٹ برائے سال 2021-22 ءقومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور چیمبر کے نائب صدر جنید الطاف سابق صدور ملک نیاز احمد ریاض ارشدفیض محمد فیضی انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاور کے صدر ملک عمران اسحق ایگزیکٹو ممبران محمد اورنگزیب عبدالجلیل جان اور عابد اللہ یوسفزئی فیض رسول صدر گل صنعت کار اور تاجر رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ سال 2021-22ءمیں کئے گئے اعلانات اور اقدامات کاروبار دوست گروتھ اورینٹیڈاور معیشت کی بحالی صنعتی ترقی کے لئے معاون ثابت ہوں گے۔
جبکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ناصر مرزا اورگروپ لیڈر سہیل الطاف نے بجٹ کو متوازن اورفرینڈلی قراردیدیا گیا ۔ محمد ناصر مرزا نے کہاکہ تفصیلی اظہارخیال بجٹ کی تفصیلات آنے پر ہو گا،ایس ایم ای کو بوسٹ کرنے کےلئے اچھے اقدامات ہیں۔انہوںنے کہاکہ چھوٹی گاڑیوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ بہتر اقدام ہے۔سہیل الطاف نے کہاکہ یہ اقدام مراعات یافتہ طبقے کے لیے نہیں عام آدمی بھی مستفید ہوگا۔سابق صدر راجہ عامر نے کہاکہ کسٹم ڈیوٹی میں اور امپورٹ آئٹمز میں بہتری اور ماحولیات کے حوالے سے بہتر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے آئی ایم اید کے، دباو¿ سے نکل کر بجلی کے ٹیرف نہ بڑھا کر اچھا اقدام لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی روایات توٹیکس لگانے کی تھی اس بارایسا نہیں کیاگیا۔مفتاح اسماعیل