ترک افواج بھی ملک سے نکل جائیں، افغان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ امن ڈیل کے تحت افغانستان میں تعینات تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایاکہ امریکا کے ساتھ امن ڈیل کے تحت افغانستان میں تعینات تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا چاہیے۔ قبل ازیں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک ترکی نے پیشکش کی تھی کہ امریکی اور نیٹو افواج کے واپس جانے کے بعد بھی ترک افواج کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حفاظت کے لئے افغانستان قیام کر سکتی ہیں۔
افغانستان میں تعینات ترک افواج بھی نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق تمام غیر ملکی افواج گیارہ ستمبر تک افغانستان سے نکال لی جانا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والی جماعت بجٹ میں سرائیکی خطے کو بھو ل گئی