(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کا بجٹ مسترد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم امپورٹڈحکومت کا پیش کردہ عوام دشمن اور کاروبار مخالف بجٹ مسترد کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ غیر حقیقی مفروضوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا 24 فیصد کا آج کا ایس پی آئی واضح اشارہ دے رہا ہے کہ مہنگائی 25 سے 30 فیصد کے مابین ہو گی جو کہ عام آدمی کا بیڑہ غرق کرے گی۔ان کا کہناتھا کہ بلند شرح سود معاشی ترقی کی رفتار کم کر دے گی، ہماری تمام تر ترقی پسند ٹیکس اصلاحات، صحت کارڈ، کامیاب جوان جیسے عوام دوست جیسے منصوبوں کو لپیٹا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں نئی گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ
بجٹ پر عمران خان کا ردعمل بھی آگیا
Jun 11, 2022 | 00:19:AM