تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Jun 11, 2022 | 09:32:AM
محکمہ موسمیات،بارشیں،شیدید گرمی،لاہور
کیپشن: بلوچستان میں بعض ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم بعد از دوپہر شام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدا نی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب ، بھکر، لیہ ، میانوالی، ناروال، سیالکوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 گوجرانوالہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، ر حیم یا رخان، ڈی جی خان اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 موسم کی خبر دینے والوں ک مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کوہستان، چترال، دیر، کرم، پشاور، مردان، وزیرستان، چارسدہ، سوات، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر علاقوں میں شام یا رات گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی، بدین اور ٹھٹھہ کے علاقوں علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں دوپہر کے وقت گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بعض ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام یا رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔