لاہور: (ویب ڈیسک) سیشن کورٹ لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 رہنماؤں کی عبوری ضمانت سے متعلق سماعت کرتے ہوئے 9 ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں 18 جون تک توسیع کر دی، ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز عدالت پیش
ذرائع کے مطابق ملزمان میں یاسمین راشد، محمود رشید، مراد راس، اسلم اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل ہیں، ملزمان نے پہلے ہی عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ اور گلبرگ میں کئی مقدمات درج ہیں، عبوری ضمانتیں 18 جون تک منظوری کی گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے وارنٹ حاصل کرلیے ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی استدعا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کیے تھے۔