بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دے دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں بڑا ریلیف دے دیا گیا۔ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کر دیئے گئے، 6 لاکھ تک آمدن پر ٹیکس استثنیٰ ہوگا۔
آئندہ بجٹ میں 60 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر 8 روپے ٹیکس کٹے گا۔ اس سے قبل 60 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر 500 روپے ٹیکس کی کٹوتی ہوتی تھی۔ آئندہ بجٹ میں 75 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر 8 روپے ٹیکس کٹے گا۔ اس سے قبل 75 ہزار روپے تنخواہ پر 1250 روپے ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی۔
آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ 8 روپے ٹیکس کٹے گا۔ اس سے قبل ایک لاکھ روپے تنخواہ پر 2500 روپے ماہانہ ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی۔ آئندہ بجٹ میں ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ پر 3500 روپے کی ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ اس سے قبل ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ پر 7500 روپے ماہانہ ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی۔
آئندہ بجٹ میں دو لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 7 ہزار روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ اس سے قبل دو لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 15 ہزار روپے ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی۔ آئندہ بجٹ میں تین لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 19 ہزار 500 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ اس سے قبل تین لاکھ روپے تنخواہ پر 15 ہزار روپے ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی۔
آئندہ بجٹ میں چار لاکھ روپے تنخواہ پر 37 ہزار روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ اس سے قبل چار لاکھ روپے تنخواہ پر 52 ہزار 500 روپے ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی۔ آئندہ بجٹ میں 5 لاکھ روپے تنخواہ پر 54 ہزار روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ اس سے قبل 74 ہزار 583 روپے ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی۔
آئندہ بجٹ میں 10 لاکھ روپے تنخواہ پر ایک لاکھ 67 ہزار روپے کٹوتی ہوگی۔ اس سے قبل 10 لاکھ روپے تنخواہ پر 1 لاکھ 95 ہزار 4 سو 17 روپے ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی۔ آئندہ بجٹ میں 15 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 3 لاکھ 32 ہزار 500 روپے ٹیکس برقرار رہے گا۔
بجٹ میں 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 4 لاکھ 17 ہزار 400 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 95 ہزار روپے ہوجائے گا۔ آئندہ بجٹ میں 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 6 لاکھ 7 ہزار 917 روپے سے بڑھ کر 6 لاکھ 57 ہزار 500 روپے ہوجائے گا.