کراچی سے پشاور جانیوالا طیارہ حادثے سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز (کراچی سے پشاور جانیوالا نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ دوران پرواز موسم اچانک خراب ہوگیا، جس کے باعث طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 602 خراب موسم کی وجہ سے ناہموار ہوگئی۔ پرواز ناہموار ہونے کی وجہ سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و حراس پھیل گیا۔
کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گو راونڈ کرتے ہوئے بلندی پر لے گیا۔ کپتان نے پشاور ایئر پورٹ کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ جس کے بعد کپتان نے طیارے کو باحفاظت پشاور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
کراچی سے پشاور جانیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 11, 2022
دوران پرواز موسم اچانک خراب ہوگیاطیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا
ایئر بلو کی پرواز پی اے 602خراب موسم کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی#BreakingNews pic.twitter.com/mO7DJRePyK
دوسری جانب اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پر مسافروں کی دال سبزی سے تواضع کی گئی، مسافر گوشت نہ ملنے پر نالاں ہوگئے۔ اس پر ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ٹھیکدار نے مرغی سپلائی نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جدہ جانے والی پرواز میں مرغی کی سپلائی نہیں ہوئی تھی، مسئلہ فوری حل کرلیا گیا تھا، اب سب کچھ نارمل ہے، تمام پروازوں پر کھانا معمول اور مینو کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے۔