پنجاب حکومت 13جون کو بجٹ پیش کریگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت 13جون کو آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریگی،آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست بجٹ ہو گا۔
پنجاب کا مالی سال 2022-23کا صوبائی بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا، بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروایا جائے گا۔ عوام کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی۔
لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں کرلگایا جارہا، صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی ۔
آٹے کی کم قیمت پر دستیابی کا وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا سہولت پیکج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بلحاط حجم پہلے سے بہتر ہو گا ، بجٹ کا بڑا حصہ ترقیاتی مقاصد کے حصول پر خرچ کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح سماجی شعبہ کی ترقی اور معیشت کی بحالی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دے دیا گیا
بجٹ 2022-23 میں تعلیم، صحت، زراعت، مواصلات کے میدان میں کئی اہم اقدامات متعارف کروائے جارہے ہیں ۔آئندہ بجٹ میں پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے ضلعی سطح پر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست بجٹ ہو گا۔
پنجاب کا آئندہ بجٹ سرکاری ملازمین اور دیہاڑی دار طبقہ دونوں کے لیے خوشخبری لائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں بجٹ کے بعد آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟