قربانی کا جانور خریدنے والے ہوشیار خبردار

Jun 11, 2022 | 12:29:PM
عیدالاضحی،کانگو وائرس،ماہرین،الرٹ
کیپشن: یہ وائرس مویشیوں کی کھال سے چپکے چیچڑوں میں پایا جاتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔ ماہرین نے عوام کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔

 انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ڈین ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا کہ مویشی منڈی یا قربانی کے جانوروں سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔ قربانی کے جانوروں پر سپرے بھی کیا جائے۔

 ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ یہ وائرس مویشیوں کی کھال سے چپکے چیچڑوں میں پایا جاتا ہے۔ چیچڑکے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔ تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے خاتمے کیلئے تا حال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی۔ لہذا قبل از وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہو جانیکی صورت میں فوری اور بروقت علاج ضروری ہے۔