(ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ویسٹ انڈیز کے سپورٹس تجزیہ کار ایونیش سیتا رام کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی، جنہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو120رنز سے شکست دیدی
یہ بھی پڑھیں:سنچریوں کی ڈبل ہیٹ ٹرک، بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سپورٹس تجزیہ کار ایونیش سیتا رام کو جس نجی اسپتال رکھا گیا ہے وہاں پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے۔ سپورٹس تجزیہ کار ایونیش سیتا رام کا نجی ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ڈاکٹر ڈیزن بھی نجی اسپتال میں موجود ہیں۔
خیال رہے واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔