(ویب ڈیسک) لاہور سے دبئی کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ جس کی وجہ سے اس کا انجن ناکارہ ہوگیا۔ تاہم پائلٹ کی کمال حاضر دماغی نے پرواز کو بڑے حادثے سےبچا لیا۔
پائلٹ نے لاہور ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اس دوران ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پائلٹ نے ایئرپورٹ پر جہاز کو بحفاظت لینڈ کروا دیا۔
اس حوالے سے ایئرپورٹ مینیجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صرف 900 فٹ کی بلندی پر طیارے سے پرندہ ٹکرایا۔ خوشقسمتی سے اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:25ہزار میں گھر کا بجٹ بنادیں، صحافی کا سوال ،وزیر خزانہ بھاگنے پہ مجبور ہوگئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔ اور انہیں 24 گھنٹے کے دوران متبادل پرواز پر روانہ کردیا جائے گا۔