(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ پٹرول 310 روپے اور بجلی فی یونٹ 40 روپے ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا۔ مہنگائی کا ایسا طوفان آئے گا کہ عوام انہیں پتھر مارے گی،عمرایوب نے کہا کہ یہ حکومت پٹرول جولائی میں 310 تک لے جائیں گے۔ اگلے ماہ میں بجلی کا فی یونٹ 39 سے 40 روپے تک جائےگا۔ پی ٹی آئی حکومت 16روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھنے سے کاروبار تباہ ہوگا۔ غریب آدمی بجلی کا بل نہیں دے سکے گا۔ ملک میں زراعت کا اسٹرکچر تباہ ہو جائےگا۔ کسان کا زیادہ تر انحصار ڈیزل پر ہے کسان کیسے برداشت کرے گا یہ سب کچھ ۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں پاورسبسڈی ایک ٹریلین کی دی گئی۔ 43 ملین نئے ٹیکس پیئر کا ڈیٹا چھوڑ کر آیا ہوں جسے حکومت استعمال نہیں کر رہی۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے 5.5ملین افراد کو روز گار دیا جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ سیلز ٹیکس بڑھائیں گے لیوی مزیدبڑھائیں گے ۔ روس کے صدر نے عمران خان کو کم قیمت تیل دینے کا کہا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں توسیع کا دوسرا مرحلہ۔ وزارت کس کو ملے گی؟نام سامنے آ گئے