معروف گلوکار جسٹن بیبرفالج کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار جسٹن بیبر کے حوالے سے تشویش خبر سامنے آئی ہے ۔جسٹن بیپر کے چہرے کا دائیاں حصہ مفلوج ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس بیبر نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ انہیں اپنے آنیوالے کنسرٹ کیوں ملتوی کرنا پڑے ۔28 سالہ گلوکار جسٹن بیبر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک نایاب عارضے کی تشخیص ہوئی ہے جس سے ان کے چہرے کا آدھا حصہ مفلوج ہو گیا ہے اور اس لیے انہیں اپنے آنیوالے کنسرٹ ملتوی کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ” رامسے ہنٹ سنڈروم “میں مبتلا ہیں جو چہرے کے فالج کا سبب بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میری ایک آنکھ نہیں جھپک رہی نہ ہی میں مسکرا سکتا ہوں ۔
View this post on Instagram
یہ ویڈیو جسٹس بیبر نے ٹورنٹو اور واشنگٹن ڈی سی میں اپنے شوز منسوخ کرنے کے بعدشیئر کی، گلوکار نے ویڈیو میں بتایاہے کہ ان کے چہرے کا ایک حصہ بمشکل حرکت کرسکتا ہے انہوں نے اس بیماری کو سنگین قرار دیاہے ۔انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ میں مجھے دعاوں میں یاد رکھئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اگلے ماہ310رو پے ،بجلی 40ورپےیونٹ ، تحریک انصاف کا دعویٰ