پی آئی اے کا کارنامہ: بیرون ملک پرواز کے مسافروں کو دال سبزی کھلا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور لاجواب کارنامہ۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پر مسافروں کی دال سبزی سے تواضع کی گئی ہے۔
اس موقع پر مسافروں کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے گوشت کی بجائے سبزی ملنے پر شدید ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا وضاحتی بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیدار کی جانب سے گوشت کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ جس کے لیے ایئرلائن معذرت خواہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟ نام فائنل ہوگیا!
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسا صرف ایک پرواز میں ہوا ہے۔ اب اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔
فلائٹ آپریشن میں مسافروں کی سہولت کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پروازوں پر کھانا معمول اور مینیو کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے۔