ٹرین میں خاتون سے زیادتی کیس میں ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

Jun 11, 2022 | 18:22:PM

(ویب ڈیسک) بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نےگرفتار 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ملزمان کے موبائل فونز اور ویڈیو برآمد کرنی ہے، ملزمان کے یونیفارم بھی برآمد کرنے ہیں۔

عدالت نےگرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی، ٹرین عملے کے گرفتار ملزمان میں محمد زاہد، عاقب منیر، زوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کارنامہ: بیرون ملک پرواز کے مسافروں کو دال سبزی کھلا دی

پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 مئی کو ملتان سےکراچی آنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے، متاثرہ  خاتون عدالت میں دو ملزمان کو شناخت بھی کر چکی ہے۔

خیال رہےکہ بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس ٹرین نجی شعبےکے زیر انتظام چلائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں