(24 نیوز)سیمنٹ ٹرانسپورٹرز کی غیر اعلانیہ ہڑتال سے لاہور میں سیمنٹ کی سنگین قلت پیدا ہو گئی ہے،سیمنٹ کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادا ئیگیاں نہ ہونے پر سیمنٹ ٹرانسپوپرز نے ڈیلرز نے سپلائی روک دی ہے، جس کے باعث سیمنٹ کی قیمت میں فی بوری 200 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔ قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد سیمنٹ کی بوری 11 سو سے 12 سو روپے میں فروخت کیا جارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کا گھر سیل۔ وجہ کیا بنی؟
دوسری جانب ڈیلر کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کمپینوں نے ٹرانسپورٹرزکو ادائیگیاں نہیں کیں ،بارہ سو روپے پر بھی سیمنٹ کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے۔