جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف 25 جون سے ٹرین مارچ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جماعت اسلامی نے کرپشن اور لوڈشیڈنگ کیخلاف 25 جون سے ٹرین مارچ کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 5 دریا موجود ہے لیکن پھر بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، یہ سب امریکی ایجنٹ ہیں ،عمران خان ہو یا پی ڈی ایم ہو سب آئی ایم ایف کے غلام ہیں ،ان لوگوں نے ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا، یہ سب کرسی کیلے لڑ رہے ہیں ہم اس ملک میں اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں ہمارا مقصد جسٹس فار آل ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ میں نے خیبر پختونخوا میں سود ی نظام کا خاتمہ کیا تھا ،ہم سودی نظام کے بغیر اس ملک کو چلائیں گے،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کرپشن ، لوڈ شیڈنگ کے خلاف 25 جون سے ٹرین مارچ کریں گی، ٹرین مارچ اسلام آباد کی طرف جائے گا،سراج الحق نے کہاکہ 25 ،26 اور27 جون کو ٹرین مارچ ہوگا تمام دوست تیاری کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا بڑا وار،حریف سیاسی جماعت کی ایک ساتھ 6 وکٹیں گرا دیں
ان کا کہناتھا کہ ساری دنیا میں توہین رسالت کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا،کسی مسلمان ملک نے بھارتی سفیر کو نہیں نکالا، نہ ہی کسی مسلمان ملک نے ہندوستان سے اپنے سفیر کو واپس بلایا،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اسلام آباد میں بھارتی سفیر کو تحفظ دیا جا رہا ہے،ہمیں اس طرح کی حکومت نہیں چاہیے،ہم نے احتجاج کیا تو حکومت نے بھارتی سفارتخانے کو تحفظ فراہم کیا۔
سراج الحق نے کہاکہ بے شرم حکمرانوں نے اسلام آباد میں پیدل مارچ کرنے پر اکتفا کیا، بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے ابھی نندن کو واپس کر دیا،ان کا کہناتھا کہ ہماری ہندوستان کے خلاف تحریک جاری رہے گی،ہندوستان کو سبق سکھائیں گے، نریندر مودی کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ