(24 نیوز)پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا اور فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا زرداری ہاؤس اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے کی۔اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
اجلاس میں تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ حالیہ پیشرفت پر غور کیا گیا۔پی پی پی کی اعلیٰ قیادت نے اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا اور وہیں فیصلے ہونے چاہئیں۔پیپلزپارٹی نے طالبان کے معاملے پر اتفاق رائے کیلئے اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے آفیشلز ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمان میں تمام فیصلے ہونے پر یقین رکھتی ہے، ہم اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرکے آگے بڑھنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا بڑا وار،حریف سیاسی جماعت کی ایک ساتھ 6 وکٹیں گرا دیں