واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے گروپ ممبران کی حد 256 سے بڑھا کر512 کردی، اس فیچر کا اعلان میٹا نے مئی کے اوائل میں کیا تھا۔
پیغام رسانی کاپلیٹ فارم بہت ساری نئی خصوصیات بھی لا رہا ہے جس میں فائلوں کو شیئر کرنے کی حد کو 2GB تک بڑھانا اور پیغامات پر ایموجی ردعمل شامل ہیں۔
واٹس ایپ مبینہ طورپر ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات کیلئے ایک نئے اَن ڈو آپشن (undo) کی جانچ بھی کررہا ہے، سوشل میڈیا ایپ نے اس مہینے کے شروع میں بھیجے جانے کے بعد پیغامات میں ترمیم کا ایک آپشن بھی شامل کیا تھا۔
یہ فیچرز بڑے پیمانے پر متعارف کرائے گئے ہیں لیکن کچھ صارفین کو اپنے واٹس ایپ پر انہیں دیکھنے کیلئے مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی خبریں ہیں کہ واٹس ایپ فائلوں کی شیئرنگ کے سائز کو 100MB کی حد سے 2GB تک بڑھا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
میٹا کی ملکیت والی ایپ نے حال ہی میں ایموجی ری ایکشنز بھی متعارف کرائے ہیں تاکہ لوگوں کوان مخصوص پیغامات کے بارے میں فوری طور پراپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مدد ملے۔
واٹس ایپ جلد ہی آپ کو گوگل ڈرائیو پر محفوظ بیک اپ ایکسپورٹ کرنے کی سہولت دے گا اورپیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کا آپشن بھی شامل کر رہا ہے، یہ فیچر صارفین کو ایک نیا ٹیکسٹ میسج لکھے بغیر اپنے پیغامات میں ٹائپنگ کی غلطیوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا بڑا وار،حریف سیاسی جماعت کی ایک ساتھ 6 وکٹیں گرا دیں