پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہیں تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف بھی بول پڑے ۔
تفصیلات کےمطابق خواجہ آصف نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف خرابی صحت کے پیش نظراگر وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی ۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ ماضی کے واقعات کو اس سلسلے میں مانع نہیں ہونے دینا چاہیے .اللہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصے میں وقار کے ساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اس وقت شدید علیل ہیں اور وہ کئی ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔اس حوالے سے ان کے اہلخانہ نے بھی وضاحت جاری کی ہے ،یہ وضاحت اس وقت جاری کی گئی جب سوشل میڈیا پر پرویز مشرف کی وفات کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔
جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر انکو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ھونا چاہیے. ماضی کے واقعات کواس سلسلے میں مانع نہیں ھونے دینا چاہیے .اللہ انکو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 11, 2022
آل پاکستان مسلم لیگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ امائلائیڈوسس' (Amyloidosis) کی بیماری میں مبتلا ہیں۔یہ ایک غیر معمولی بیماری ہے جو کہ دراصل انسانی جسم میں پروٹین کی ایک قسم ’امیلائڈ‘ کے بڑھنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی پی 158 ، لیگی امیدوار مہر اشتیاق احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد