(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک اور معروف ماڈل اور فیشن ڈیزائنر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی ٹاپ فیشن ڈیزائنراپنے حیدرآباد کے گھر میں مردہ پائی گئیں ،پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔پرتھیوشا گریمیلہ حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں فیشن اسٹوڈیو کی مالکہ تھیں اور بالی ووڈ ، ٹالی ووڈ کے معروف اداکار ان کے کلائنٹس تھے ۔پولیس کے مطابق ان کی لاش واش روم سے ملی جبکہ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق ان کے بیڈ روم سے کاربن مونو اکسائیڈ سلنڈر بھی ملاہے ۔واضح رہے کہ کورونا کے بعد بھارت میںکئی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر خودکشی کرچکی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان پر جان لیوا حملے کی کوشش، شارپ شوٹر کہاں سے آیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
معروف ماڈل اور فیشن ڈیزائنر گھر میں مردہ پائی گئیں
Jun 11, 2022 | 23:52:PM