بھارت میں غریب عیسائیوں کا جینا حرام ہوگیا،92ہلاک ،آزادی کی تحریک شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی ریاست منی پور میں عیسائیوں کے خلاف جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں،منی پور میں عیسائی مخالف پرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر 92 افراد ہلاک، 302 زخمی اور تقریباً 30,000 افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔
منی پور کی صورتحال بدستور کشیدہ اور غیر مستحکم ہے، مسیحی برادری کوکیز کا ماننا ہے کہ میٹیس کو "شیڈیولڈ ٹرائب" کا درجہ دینا ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جس کے بعد بدامنی نے میتیوں کے ساتھ جھڑپوں کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔مودی سرکار نے پرتشدد جھڑپوں کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے خصوصی اختیارات طلب کیے ہیں اور فوج تعینات کر دی ۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال اور میٹی کے زیر اثر امپھال میں جھڑپوں پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں جہاں کوکیوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ کوکی برادری کے لوگوں کا کہنا ہےکہ ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر پرتشدد ہجوم نے ان کے خلاف ٹارگٹڈ حملے کیے۔ ریاست میں وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں بھی غریب عیسائیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ خوراک کی کمی ہے، فوج اور نیم فوجی دستوں کی طرف سے کرفیو کا نفاذ اب بھی جاری ہے۔ انٹرنیٹ معطل، دکانیں، اسکول اور دفاتر بند ہیں۔ ہزاروں لوگ پرہجوم اور غیر محفوظ پناہ گزین کیمپوں میں پھنسے ہیں ۔
ضرور پڑھیں :شمالی وزیرستان، فائرنگ کا تبادلہ،تین جوان شہید، 3 دہشتگرد مارے گئے
کوکی محسوس کر رہے ہیں کہ " علیحدگی ہی واحد حل ہے "، اور وہ مسیحی لوگوں کی ریاستی سرپرستی میں خاتمے سے خوفزدہ ہیں۔ مودی سرکار کا عیسائیوں کے خلاف جاری مہم کو قبائلی تصادم سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ منی پور سے عیسائیوں کو ختم کرنا ایک عیسائی مخالف اقدام ہے۔ مودی سرکار کی ان پرتشدد کارروائیوں سے یہ جھڑپیں بڑے پیمانے پر بغاوت میں تبدیل ہورہی ہے۔