سابق ممبران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کیجانب سے دہشت گردوں کے نام اہم پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے سابق ممبران فلک شیر مری اور جاوید مری نے دہشت گردوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔
بلوچستان کے مری قبائل کے سابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا حصہ رہنے والے فلک شیر مری اور جاوید مری نے دہشت گردوں کے لیےخصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔
فلک شیرمر ی نے دہشت گردوں کے نام جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ میں 2001 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شامل ہو گیا اور 2015 میں میں نے ہتھیار ڈال دئیے اور قومی دھارے میں شامل ہو گیا، سیکیورٹی اداروں نے میری بہت مدد کی اور میرا بھائی بھی رہا ہو گیا اور نوکری بھی بحال ہو گئی، میرے بعد اور ساتھیوں نے بھی ہتھیار جمع کرا دیے اور قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان، فائرنگ کا تبادلہ،تین جوان شہید، 3 دہشتگرد مارے گئے
ملک شیر مری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’’الحمدُاللہ اب ہم اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں، میری بلوچ دہشت گرد تنظیموں میں شامل لوگوں سے اپیل ہے کہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے کا حصہ بن جائیں اور اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں اور انکا خیال رکھیں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے اور ہم سب مسلمان ہیں۔‘‘
دوسری جانب جاویدمری نے دہشت گردوں کو پیغام دیا کہ ’’میں کوہلو کا رہائشی ہوں اور 2009 سے 2015 تک میں بی ایل اے کا حصہ رہا، میں 2015 میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گیا، اب میں اپنا کاروبار کر رہا ہوں اور میں گورنمنٹ کا شکر گزار ہوں کہ ہمارے ساتھ نرمی برتی، اب میری زندگی سکون سے گزر رہی ہے اور میرے بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، میں موجودہ فراریوں کو پیغام دیتا ہوں کہ دہشتگردی کا راستہ ترک کر دیں اور ہتھیار جمع کروادیں تاکہ باقی ماندہ زندگی سکون سے گزار سکیں۔