(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کا اجلاس،درگاہ بی بی پاکدامن کی تعمیروتوسیع اورتزئین وآرائش منصوبہ پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ نےعمارت کےنئےڈیزائن میں مذہبی عقیدت واحترام کےرنگ کونمایاں کرنےکی ہدایت کردی ۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ تزئین وآرائش کےپراجیکٹ کومحرم الحرام سےقبل مکمل کیاجائے،وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ درگاہ بی بی پاکدامن کےمرکزی گنبدکاسٹیل سٹریکچرمکمل ہوچکا،ایک مرکزی گنبداور3چھوٹےگنبدعمارت کومذہبی وتاریخی تقدس عطاکرینگے،لکڑی اور ماربل کا کام تیزی سے جاری ہے ۔
معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا نےدرگاہ بی بی پاکدامن کےپراجیکٹ کاماڈل پیش کیا،سیکرٹری سی اینڈڈبلیونےدرگاہ بی بی پاکدامن کے پراجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔