کراچی کے میئر ڈپٹی میئر کا انتخاب، پولنگ سٹیشن اور جوائنٹ الیکشن کمیشنر کا فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی) کراچی کے میئر ڈپٹی میئر کا انتخاب ، سٹی کونسل ہال کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا جائے گا اور جوائنٹ الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوگا جبکہ 15 جون کو سٹی کونسل ہال میں میئر ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میئر ڈپٹی میئر کا انتخاب، سٹی کونسل ہال کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا جائے گا، جوائنٹ الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوگا، 15 جون کو سٹی کونسل ہال میں میئر ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان بیپر جوائے بڑھتا ہوا کراچی سے 770 کلومیٹر دور رہ گیا: محکمہ موسمیات
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے ایم سی کے باہر سیاسی جماعتوں کے کیمپ لگانے پر پابندی ہو گی، انتخاب میں حصہ لینے والے تمام ووٹرز کو قومی شناختی کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، ووٹنگ شو آف ہینڈز کے ذریعے ہوگی، ووٹنگ کے لیئے وقت مقرر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امیدواروں کی دستبرداری 13 جون کو ہو گی، 14 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی، 15 جون کو سٹی کونسل ہال میں ووٹنگ ہو گی اور 19 جون کو کامیاب میئر ڈپٹی میئر کی حلف برداری ہو گی۔