(محی الدین) پاکپتن کے نواحی گاؤں شام گڑھ میں دیرینہ رنجش پر 3 افراد قتل ہو گئے۔
پاکپتن کے نواحی گاؤں شام گڑھ میں دیرینہ رنجش پر 3 افراد قتل کردیئے گئے۔ مبینہ طور پر داماد نے سسر، بیوی اور سالے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتولین میں غلام فرید بلوچ، بیٹا ثاقب خان بلوچ اور بیٹی آمنہ شامل ہیں۔ ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھکارن مرنے کے بعد 90لاکھ روپے کی مالکن نکلی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے، کاروائی جاری ہے ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ دوسری جانب ڈی پی او پاکپتن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔