(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پوری کردیں،آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے زبانی یقین دہانی کرا دی،پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ اسی ماہ ہونے کا یقین ہے،آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہوئی تو قوم سے خطاب کروں گا, مجھے امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا .
لاہور میں سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ 2018میں دھاندلی سے فسطائی حکومت آئی،فسطائی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو رکوادیا، سابقہ حکومت نے پاکستان میں ترقی کی رفتار کو ختم کردیا ،سی پیک کے اربوں ڈالر کے منصوبے ختم کردئیے گئے،پی ٹی آئی حکومت نے سستی گیس خریدنے سے گریز کیا۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ ہمیں کہا گیا کہ لاہور کو صاف کرنے کا جرم کیوں کیا،مخالفین کو جیلوں میں بھجوانے کےلئے محنت کی گئی،محنت معاشی بہتری کےلئے ہوتی تو آج حالات ایسے نہ ہوتے، معاشی مشکلات کے باوجود تنخواہوں میں 35فیصد تک اضافہ کیا۔ان کاکہناتھا کہ جو وقت ہمیں جیلوں میں ڈالنے پر لگایا آدھا پاکستان پر لگاتے تو یہ حال نہ ہوتا ، گذشتہ حکمران ہمیں صرف جیلوں میں ڈالنے کا سوچتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدام حسین کی پھانسی کا احوال بیان کیا توقذافی رودیئے تھے،سابق وکیل دفاع
وزیراعظم شہبازشریف کامزید کہناتھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پوری کردیں،آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے زبانی یقین دہانی کرا دی،پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ اسی ماہ ہونے کا یقین ہے،آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہوئی تو قوم سے خطاب کروں گا۔
ان کاکہناتھا کہ سانحہ 9مئی ملک دشمنی سے کم نہیں تھا،فوجی تنصیبات اور قائداعظم کے گھر پر کبھی حملہ نہیں کیا گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے اکسانے پر فساد برپا کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا اس وقت تک معاشی استحکام نہیں آسکتا ،سیاسی استحکام تک معاشی استحکام نہیں آسکتا، گھبرانے کی بات نہیں اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے گا ، ہم نواز شریف کی قیادت میں اس ملک میں استحکام لائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اب تک کی سب سے آسان سہولت متعارف