سابق حکومت میں کرپشن کا گراف بڑھا ، کم نہیں ہوا ، چودھری شافع حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین نے کہاکہ نوجوانوں کو حقیقی آزادی کے نام پر گمراہ کیا گیا ،پاکستان مسلم لیگ کا منشور لوگوں کو کرپشن سے پاک پاکستان دینا ہے،نگران حکومت سے قبل حکومت نے لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کئے ،سابقہ حکومت میں کرپشن کا گراف بڑھا ، کم نہیں ہوا ۔
جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین نے یوتھ کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام یوتھ ونگ کا مشکور ہوں کہ آپ یہاں تشریف لائے ،صدر مسلم لیگ یوتھ لاہور کامران عثمانی کا بہت شکریہ جس نے اتنا اچھا ایونٹ منعقد کیا ، ان کاکہناتھا کہ ہمارے خاندان کی سیاست دادا ظہور الٰہی نے شروع کی تھی ،دادا ظہور الٰہی نے اپنے دور میں قبضہ مافیا کے خلاف آواز بلند کی ،ان کے بعد شجاعت حسین نے اس سیاست کو آگے بڑھایا ۔
چودھری شافع حسین نے کہاکہ ہر چیز پیسہ نہیں ہوتا ، عزت ہے تو ہر چیز ہے ،پاکستان میں سیاستدانوں پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، لیکن سرور ، شجاعت پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے،سوشل میڈیا پر کسی قسم کی بات پر یقین نہیں کیا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں میں بھرتیوں کا فیصلہ، دارالحکومت سے بڑی خبر آگئی
ان کاکہناتھا کہ یوتھ ونگ ہی اب پاکستان کو آگے لے کر چلے گئی،نوجوانوں کو حقیقی آزادی کے نام پر گمراہ کیا گیا ،یوتھ کیلئے پڑھائی بہت اہمیت کی حامل ہے ،ٹیکنیکل ایجوکیشن کی پاکستان میں بہت ضرورت ہے جو کہ پاکستان مسلم لیگ کے آنے پر بھرپور توجہ دی جائے گی ،باہر ممالک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بہت توجہ دی جاتی ہے ۔
چودھری شافع نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کا منشور لوگوں کو کرپشن سے پاک پاکستان دینا ہے،نگران حکومت سے قبل حکومت نے لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کئے ،سابقہ حکومت میں کرپشن کا گراف بڑھا ، کم نہیں ہوا ۔
ان کاکہناتھا کہ 9 مئی کے واقعہ پر یوتھ کا برین واش کیا گیا ،یوتھ کو فیڈ کیا گیا کہ آرمی کی عمارتوں کو جلایا جائے ، ہیروں کے مجسمے کو توڑا جائے ،9 مئی کا واقعہ انتہا افسوس ناک ہے ، آرمی پر پریشر بڑھا کر ایسے کام کرنابالکل درست نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اربوں ڈالرز ملنے کاامکان ،وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی