(24 نیوز )حکومت پاکستان نے سعودی بنک کے تعاون سے عازمین حج کیلئے قربانی کا انتظام ان کے ڈور سٹیپ پر ہی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عازمین حج کیلئے قربانی کی سہولت 720 ریال میں مہیا کی گئی ہے ڈی جی حج کا کہنا ہے کہ 720 ریال جمع کرا کر حجاج کرام قربانی کا ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں ،قربانی ٹوکن عازمین کو انکی رہائش گاہ کے قریب قائم بوتھ یا موبائل وین سے ملے گا،عازمین کو ٹوکن کے وقت قربانی کا وقت بتایا جائے گا، عازمین قربانی کے بعد حلق کرا کر احرام اتاریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین کو بڑادھچکا
عبدالوہاب سومرو کا کہنا تھاکہ عازمین کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،عازمین کیلئے مکہ میں رہائش ، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام کیا ہے ۔