طویل عرصے سے کراچی کو تباہ ، لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا ، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاتحفظ کراچی مار چ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کراچی کے وسائل کراچی پر ہی خرچ کریں گے، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا ، طویل عرصے سے کراچی کو تباہ کیا گیا ، لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا،آصف علی زرداری عوام اور جمہور کے فیصلے کو تسلیم کریں ، دھاندلی کے ذریعے لوگوں کی آواز کو نہیں دبا سکتے ، آصف زرداری تسلیم کریں آپ کی جماعت کو عوام نے مسترد کیا ۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اب آگے بڑھے گا ، حافظ نعیم الرحمان اس شہر کا میئر بنے گا ، ہم مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ہر آئینی کام کریں گے ، الیکشن کمیشن سےکہتاہوں،ملک کوچلانےوالوں سےکہتاہوں اگر15تاریخ کوشفاف الیکش نہیں کرائے توہم سمجیں گے آپ ان کےساتھ ہیں، ہم جمہوری لوگ ہیں،آئین پرچلنےوالےلوگ ہیں مگراس کوکمزوری نہ سمجھاجائے،ایساپاکستان چاہتے ہیں جہاں استحصالی نظام ختم ہو،لوٹ کھسوٹ ختم ہو۔