خواجہ سراوں نے دھرنے کا اعلان کر دیا، اہم وجہ سامنے آ گئی

Jun 11, 2023 | 19:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے خواجہ سراوں نے  صوبے کی پولیس کے خلاف کل ھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق چیئرپرسن ٹرانس جینڈر ایکشن الائنس فرزانہ ریاض کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے قتل اور ان پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پولیس خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے،پولیس خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے افراد سے ملی ہوئی ہے جبکہ ایف آئی آر کے اندراج میں بھی خواجہ سرا کمیونٹی کو مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طویل عرصے سے کراچی کو تباہ ، لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا 

 ان کا کہناتھاکہ پولیس رویے کے خلاف کل ہائیکورٹ کے باہر دھرنا دیں گے جس میں صوبہ بھر کے خواجہ سرا شریک ہوں گے۔