(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چودھری سرور کاکہناہے کہ جو ہنر پاکستان کے جوانوں میں ہے ، وہ کہیں نہیں ملتا ،اس ملک کو اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت سے نوازہ ہے ،ہر شعبہ میں ہر چیز کے ماہرین موجود ہے ،اس ملک کی بد قسمتی ہے کہ اس ملک کو کرپٹ لیڈر کھا گئے،یوتھ کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگا۔
یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب و چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری سرور نے کہاکہ میں کامران عثمانی کی ساری یوتھ ٹیم کو مبارک باد کرتا ہوں ،اس کامیاب کنونشن پر مبارک باد کے مستحق ہے،میں یوتھ کے چہروں پر خوشی دیکھ کر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کو مجبوری کے تحت نہیں لایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول 100 روپے سستا ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ان کاکہناتھا کہ میں پاکستان عوام سے گزارش کرتاہوں جو ملازمت ملنے پر رشتہ داروں کو لگاتے ہیں انہیں ہائی لائٹ کیاجاتا ہے ،کامران عثمانی کی قیادت میں ایک لاکھ یوتھ جوان پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوا ہے ،میں یقین دلاتا ہوں کہ یوتھ پاکستان مسلم لیگ کا ہرا بھرا گلدستہ ہوگا ،ان کاکہناتھا کہ میں بطور چانسلر بتانا چاہتا ہوں کہ جو ہنر پاکستان کے جوانوں میں ہے ، وہ کہی نہیں ملتا ،اس ملک کو اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت سے نوازہ ہے ،ہر شعبہ میں ہر چیز کے ماہرین موجود ہے ،اس ملک کی بد قسمتی ہے کہ اس ملک کو کرپٹ لیڈر کھا گئے،یوتھ کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگا۔
سابق گورنر پنجاب نے کہاکہ دوسروں کی خوشیوں میں اضافہ کرنا میرا مقصد ہے،میرا ماضی گواہ ہے ، میں ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا ہوں ،میں آج آپ سب سے ذاتی تجربہ شیئر کرنا چاہتا ہوں ،زندگی میں کوئی چیز ناممکن نہیں ، برطانیہ نا جاتا تو شاہد آج میں یہاں کونسلر بھی ناہوتا ،1997 میں ممبر پارلیمنٹ کیلئے کھڑا ہوا تو کہا گیا کہ ایشیاکے لوگ ووٹ نہیں دیں گے،پھر دنیا نے دیکھا کہ میں پہلا آدمی تھا جو برطانیہ کی پارلیمنٹ کا ممبر بنا ،میں کہتا ہوں کہ کبھی بھی ہمت نہ ہاریں ،کبھی بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کو بڑادھچکا؛ اہم رہنما کااستحکام پاکستان پارٹی سے لاتعلقی کااعلان
چودھری سرور کاکہناتھا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے جانے کہ میں نے کشمیر کیلئے آواز اٹھائی ،شام میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ، 2005 میں جب زلزہ آیا تھا میں دوسرے دن اسلام آباد میں موجود تھا ۔2010 میں سیلاب کی وجہ سے تباہ حال پاکستانیوں کی مدد کی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق نے کہاکہ پاکستان میں قرضوں سے نجات کا ہم قوم کو پورا پروگرام دیں گے،اس ملک میں میرٹ کا خون کر دیا ہے ، باہر سفارت خانوں میں سفارشی ہے ، وہ کیا ملک کا بہتر امیج دکھائیں گے،ان کاکہناتھا کہ میں نے تمام وائس چانسلروں کو میرٹ پر لگایا ، ٹاپ یونیورسٹیوں میں ہمارے جامعات کا شمار ہوتا ہے۔
چودھری سرور نے کہاکہ آج یوتھ کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ عافیہ صدیقہ کو فوری رہا کیا جائے ،میں امریکہ میں ذمہ داران کو عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے خط لکھوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق اہم وزیر گرفتار