سپر سٹار سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی

Jun 11, 2024 | 00:44:AM
سپر سٹار سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  بالی ووڈ سپر  سٹار سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی، اداکار کی نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز 18 جون سے ہوگا۔

فلم ’سکندر‘ کو ساجد ناڈیوالا پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ اس کو نامور ہدایت کار اے آر مروگادوس بنائیں گے اور اسے 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ اعلان کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز فضائی مناظر سے ہوگا اور یہ سطح زمین سے 33 ہزار فٹ کی بلندی پر شوٹ کیے جائیں گے۔

فلم کے پروڈیوسر  ساجد ناڈیوالا  نے اپنے آفیشل انسٹاگرام سے پوسٹ میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے ۔ 

’سکندر‘ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی جس میں خاتون کا مرکزی کردار رشمیکا مندانا نبھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پنجابی کامیڈی فلم تیریاں میریاں ہیرا پھیریاں ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی